2 اپریل 2019 - 13:58
ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے۔ اس سے قبل بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیو آمانو نے کہا تھا کہ ایران 2016 میں ہونے والے ایٹمی معاہدے پر عمل کررہا ہے اور معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

.......

/169